Surah Tariq with Urdu Translation


سورۃ الطَّارِق 

17 آیات

مکی

رکوع 1

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ


آیت 1 — وَالسَّمَاءِ وَالطَّارِقِ

آسمان کی اور رات کو نمودار ہونے والے (طارق) کی قسم۔

آیت 2 — وَمَا أَدْرَاكَ مَا الطَّارِقُ

اور تم کیا جانو کہ رات کو نمودار ہونے والا کیا ہے؟

آیت 3 — النَّجْمُ الثَّاقِبُ

وہ چمکتا ہوا ستارہ ہے۔

آیت 4 — إِنَّ كُلَّ نَفْسٍ لَمَّا عَلَيْهَا حَافِظٌ

بے شک ہر نفس پر ایک نگہبان مقرر ہے۔

آیت 5 — فَلْيَنظُرِ الْإِنسَانُ مِمَّ خُلِقَ

پس انسان کو غور کرنا چاہیے کہ وہ کس چیز سے پیدا کیا گیا؟

آیت 6 — خُلِقَ مِن مَّاءٍ دَافِقٍ

وہ اچھلتے ہوئے پانی (منی) سے پیدا کیا گیا ہے۔

آیت 7 — يَخْرُجُ مِن بَيْنِ الصُّلْبِ وَالتَّرَائِبِ

جو پیٹھ اور پسلیوں کے درمیان سے نکلتا ہے۔

آیت 8 — إِنَّهُ عَلَىٰ رَجْعِهِ لَقَادِرٌ

بے شک اللہ اسے دوبارہ زندہ کرنے پر قادر ہے۔

آیت 9 — يَوْمَ تُبْلَى السَّرَائِرُ

جس دن بھید (دلوں کے راز) جانچے جائیں گے۔

آیت 10 — فَمَا لَهُ مِن قُوَّةٍ وَلَا نَصِيرٍ

تو اس کے لیے نہ کوئی طاقت ہوگی اور نہ کوئی مددگار۔

آیت 11 — وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الرَّجْعِ

اور آسمان کی قسم جو بارش برساتا ہے۔۔

آیت 12 — وَالْأَرْضِ ذَاتِ الصَّدْعِ

اور زمین (جس میں پھوٹ ہوتا ہے) کی قسم۔

آیت 13 — إِنَّهُ لَقَوْلٌ فَصْلٌ

بے شک یہ قطعی اور فیصلہ کن بات ہے۔

آیت 14 — وَمَا هُوَ بِالْهَزْلِ

اور یہ کوئی مذاق نہیں ہے۔

آیت 15 — إِنَّهُمْ يَكِيدُونَ كَيْدًا

بے شک وہ لوگ ایک منصوبہ بناتے ہیں۔

آیت 16 — وَأَكِيدُ كَيْدًا

اور میں بھی ایک منصوبہ بناتا ہوں۔

آیت 17 — فَمَهِّلِ الْكَافِرِينَ أَمْهِلْهُمْ رُوَيْدًا

پس کافروں کو کچھ دیر مہلت دے دو۔۔


Leave a Comment